ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پروگرام کے دوران صدر پزشکیان نے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے تحت، ایران کے ماہرین کے ہاتھوں تیار شدہ ریڈیو ادویات، ایٹمی ایندھن کی پیداوار، طبی صنعتوں اور ایٹمی ٹیکنالوجی کی صنعت میں استعمال ہونے والی مصنوعات کی رونمائی کی۔
30 نوع کینسر کی تشخیص میں استعمال ہونے والی ریڈیو میڈیسن "گالیئم فاپی"، کینسر کے پھیل جانے کے بعد استعمال ہونے والی دوا "لوتشیئم فاپی"، جلد کے کینسر کے علاج کے لیے "رینیئم-188" ریڈیو میڈیسن کے علاوہ نیوکلیئر میژرمینٹ کے وسائل اور یورینیم، نیکل اور کوبالٹ جیسے قیمتی دھاتوں کے انکشاف کے لیے ضروری مادوں کی رونمائی کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ تمام ادویات، ٹیکنولاجیکل وسائل اور ایٹمی صنعت میں استعمال ہونے والے مادوں اور وسائل کی تیاری مکمل طور پر ایرانی ماہرین کے توسط سے انجام پائی ہے۔
آپ کا تبصرہ